شہریار آفریدی کی بہاولپور مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے شہر یار آفریدی کی بہاولپور مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست میں سماعت ملتوی کر دی۔ وکیل زیر افضل مروت نے بتایا کہ شہر یار آفریدی کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔