• news

برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا

برمنگھم (نیٹ نیوز) برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر نے خود کو دیوالیہ قرار دیتے ہوئے غیر ضروری اخراجات کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے 5 ستمبر کو لوکل گورنمنٹ فنانس ایکٹ 1988 کے سیکشن 114  کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے ضروری سروسز کے علاوہ دیگر اخراجات کو روک دیا۔ یہ سٹی کونسل 10 لاکھ سے زائد افراد کو خدمات فراہم کرتی ہے اور اس کی جانب سے دائر کردہ نوٹس کے مطابق مساوی تنخواہوں (مردوں اور خواتین کی مساوی تنخواہیں) کی ادائیگی میں 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے 95 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے خسارے کا سامنا ہے۔ سٹی کونسل کی ڈپٹی لیڈر شیرون تھامسن نے کونسلرز کو بتایا  کنزرویٹو پارٹی (برطانیہ کی حکمران جماعت) نے ایک ارب برطانوی پاؤنڈز کے فنڈز فراہم نہیں کیے۔

ای پیپر-دی نیشن