ہائیکورٹ: بلوں میں ٹیکسز‘ واپڈا ملازموں کو مفت یونٹس ختم کرنے کیلئے درخواست دائر
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ میں بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے اور واپڈا ملازمین کو مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔درخواستگزار کے وکیل احمد عبداللہ نے موقف اپنایا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں۔ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، واپڈا ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی فراہم کی جارہی ہیْ۔بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کردیا جاتاہے،بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، استدعا ہے کہ عدالت سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس کی فراہمی روکنے کا حکم دے۔