• news

14اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتیاں نہ کی جائیں، ہائیکورٹ کا حکم

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اساتذہ کی تنخواہوں سے ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کیخلاف درخواست پرسی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو مزید 14 اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتیاں نہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ خزانہ کو بھی 3 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،اساتذہ  کے وکیل میاں دائود موقف  اپنایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اساتذہ کو ٹائم سکیل پروموشن دیکر واپس لے لی،سپریم کورٹ طے کرچکی ہے کہ سرکاری ملازم کو دیا گیا فائدہ واپس نہیں لیا جا سکتا ہے۔استدعا ہے کہ اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کے تمام نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دیئے جائیں اور اساتذہ کی تنخواہوں سے ٹائم سکیل کی مد میں ریکوری روکنے کا بھی حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن