حضرت امام حسینؓ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاءکی شہادت کا چہلم ملک بھر مےں گزشتہ روز مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر مےںمختلف مقامات پر مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جبکہ علماءکرام و ذاکرین واقعہ کربلا کے فضائل پر روشنی ڈالی، نےزحضرت امام حسین اور انکے رفقاءکی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس الف شاہ حویلی سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ مےں اختتام پذےر ہوا۔ جلوس مےں شامل عزا دار نوحہ کنی ،ماتم اور زنجےر زنی کی گئی۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر دودھ اور پانی کی سبےلےں لگائی گئیں جبکہ جلوس کے راستوں پر پولےس کی بھاری نفری تعےنات کی گئی۔