• news

سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی لاہور کینٹ میں نماز جنازہ ‘ سپر د خاک کر دیا گیا

لاہور( نوائے وقت رپو رٹ ) وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی نماز جنازہ جمعرات کے روزلاہور کینٹ طفیل روڈ مسجد حبیب میں ادا کر دی گئی، مرحوم کو مقامی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ،عبداللہ خان سنبل کے والد حیات اللہ خان سنبل ، نگراں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا،سی سی پی او بلال صدیق، ڈی آ ئی جی علی ناصر رضوی،سی ٹی او مستنصر فیروز،ایم ڈی واسا غفران احمد، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا،احد خان چیمہ، عبدالعلیم خان ،سیف الملوک کھوکھر، عارف حمید بھٹی، شاہد رحمان،طارق زمان اور نبیل اعوان سمیت وفاقی وصوبائی سیکرٹریز، اعلی افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور ان کے عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل بدھ کی شام فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،مرحوم کی رسم قل 8 ستمبر بروز جمعہ کو طفیل روڈ مسجد حبیب میں ادا کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن