• news

شہداءکونہیں بھولے ‘کوئی شے شہید کی لازوال قربانی کا نعم البدل نہیں :آئی جی

لاہور(نامہ نگار) سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں 2017ءسے قبل کے مزید 35 شہدا ءکی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کےلئے پلاٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملکیتی کاغذات دئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہم اپنے شہدا ءکو نہیں بھولے۔ شہداءکی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے ہر ممکن معاونت کریں گے۔کوئی بھی شے شہید کی لازوال قربانی کا نعم البدل نہیں۔فلاحی اقدامات سے اہلخانہ کی مشکلات میں کمی آئےگی۔

ای پیپر-دی نیشن