پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکن ٹیمیں کولمبو پہنچ گئیں، بارش، میچز کیلئے خطرہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیںایشیا کرکٹ کپ کے سلسلہ میں پاکستان میں شیڈول میچ کھیلنے کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے کولمبو پہنچ گئیں، ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ساڑھے 12بجے کے قریب کولمبو کیلئے روانہ ہوئیں۔بھارت کے کھلاڑیوں کی بارش کے باعث کولمبو میں انڈوور ٹریننگ سیشن‘آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھارتی کھلاڑی شبھمن گل، شردل ٹھاکر، سوریا کمار یادو،کے ایل راہول اور ہارڈک پانڈیا نے شرکت کی۔ہیڈ کوچ راہول ڈریورڈ اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے پریکٹس کی۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیشگوئی کی گئی ہے۔سپر فور مرحلے میں کل بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں دن اڑھائی بجے کولمبو میں مد مقابل ہونگی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 10ستمبر کو کولمبو میں دن اڑھائی بجے ہوگا۔ 12 ستمبرکو: بھارت اور سری لنکاکی ٹیمیں کولمبومیں مد مقابل ہونگی ۔ 14 ستمبرکوپاکستان بمقابلہ سری لنکا، 15 ستمبرکو بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش۔ اگر فائنل بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائےگا۔ایشیا کپ کے میچز کا کولمبو میں انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے ۔کولمبو شہر میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداران کی پھر بیٹھک ہوئی ۔کولمبو میں صبح سے آسمان بادلوں سے ڈھکاہوا تھا ۔