سیالکوٹ میں نوجوان‘ بادامی باغ کی خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی
سیالکوٹ‘ لاہور (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) مہنگائی اور گھریلو حالات سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ نیا میانہ پورہ کا رہائشی جس کا نام سعد علی ولد صابر احمد عمر 20 سال گھریلو حالات سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں بادامی باغ میں 60 سالہ خاتون نے مبینہ طورپر گلے میں پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ عمرہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طورپر گلے میں رسی سے پھندا لیکر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔