تےز رفتار ڈمپر نے کھانا کھاتے مزدوروں کو کچل ڈالا ،3 جاں بحق ،4 زخمی
رائے ونڈ( این این آئی)تےز رفتار ڈمپر نے کھانا کھاتے مزدوروں کو کچل ڈالا جس میں سے تےن مزدور جاں بحق اورچار زخمی ہو گئے ۔تفصےلات کے مطابق آرائےاں موڑ کے قرےب ٹرےکٹر ٹرالی مزدور ڈھابے پر کھانا کھا رہے تھے کہ اڈا پلاٹ کی جانب سے آنے والا تےز رفتار ڈمپر بے قابوہوکر مزدوروں پر چڑھ گیا جس سے تےن مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار مزدوروں کو زخمی حالت مےں رائے ونڈ ہسپتال منتقل کردےا گےا ،زخمےوں میںمنےر احمد ،علی رضا ،اسد ناصر ،نعےم متےن شامل ہےں ۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائےور فرار ہونے مےںکامےاب ہوگےا ۔پولےس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔