• news

ہربنس پورہ ساڑھے 7 لاکھ کی ڈکیتی‘ نشتر کالونی سے 7 لاکھ‘ زیورات چوری

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے ہربنس پورہ میں عباس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 7لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں کامران سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاو¿ن میں علی احمد سے گن پوائنٹ پر 15ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں مقصود سے گن پوائنٹ پر 43ہزار اورموبائل فون،گجر پورہ میں رحمت سے35ہزار اور موبائل فون، باٹا پور میں وہاب سے15ہزار اور موبائل فون، نصیرآباد میں رمضان سے گن پوائنٹ پر 19ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے نشتر کالونی علاقے میں ہاشم کے گھر کے تالے توڑ کر 7لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس، ماڈل ٹاو¿ن اور شفیق آباد کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں‘ شاہدرہ اور لیاقت آباد کے علاقوں میں سے 2رکشے جبکہ سرور روڈ، فیکٹری ایریا، لٹن روڈ، لوئرمال، باٹا پور،کاہنہ اور سمن آباد کے علاقوں میں سے 7موٹرسائیکلیں چوری کرلیں اور فرار ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن