• news

عراق، امام حسینؓ کے چہلم میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت

بغداد(این این آئی)عراق کے مقدس شہر کربلا میں امام حسینؓ کے چہلم میں 2 کروڑ سے زائد زائرین نے شرکت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکام کا کہنا تھا کہ امام حسینؓ کے چہلم میں اس سال تقریبا 2 کروڑ 20 لاکھ زائرین نے شرکت کی ہے۔حکام نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار 40 لاکھ ایرانی زائرین چہلمِ امام حسینؓ میں شریک ہوئے۔دوسری جانب عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن