• news

یوکرائن، ڈونیٹسک میں روس کا میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک، 20 زخمی

کیف(این این آئی)یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں روس کے میزائل حملے سے 16 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایاکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی حملے میں مارکیٹ، دکانوں اور فارمیسی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، روسی عفریت کو جتنی جلد ممکن ہو شکست دی جانی چاہیے۔یوکرینی میڈیا کے مطابق روس نے فرنٹ لائن کے نزدیکی شہر کوسٹیانٹینوکا میں میزائل حملہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن