بنوں: گھر کے اندر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا
بنوں (نوائے وقت رپورٹ) بنوں کے علاقے میریان میں گھر کے اندر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں میاں‘ بیوی اور بیٹا شامل ہے۔ ملزم اپنی بیوی کو منانے آیا تھا۔ تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔ مرنے والوں میں ملزم کے چچا‘ چچی اور کزن شامل ہیں۔