برطانیہ میں دہشت گردی کا ملزم جیل سے فرار، تمام بندرگاہوں پر الرٹ جاری
لندن(اے پی پی)برطانیہ کی وینڈز ورتھ جیل سے دہشت گردی کے الزام میں قید سابق فوجی ڈیلیوری وین کے نیچےچمٹ کر جیل سے فرار ہو گیا۔ 21 سالہ ڈینیئل عابد خلیف جیل کے کچن میں کام کر رہا تھا۔صبح مقامی وقت کے مطابق 7.50 بجے اس کے فرار ہونے کا علم ہونے پر تمام بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔