• news

سول ایوی ایشن حکام،احتجاج کرنےوالے ملازمین میں سرد جنگ شدت اختیار کر گئی

راولپنڈی(اکمل شہزاد سے)سول ایوی ایشن حکام اور احتجاج کرنے والے ملازمین میں سرد جنگ شدت اختیار کر گئی ، گزشتہ رات سول ایوی ایشن ملازمین کے مختلف شعبوں کے افراد سول ایوی ایشن کلب میں احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشاورت کر رہے تھے کہ سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پہلے سکیورٹی اور بعد ازاں پولیس کی نفری بھی طلب کر کے تمام ملازمین کو باہر نکال دیا، ان سے کرسیاں لیکر کلب کی لا ئٹس کو بھی بند کر دیا گیا،جس کے بعد سول ایوی ایشن ملازمین نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے اس اقدام کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، ملازمین نے ڈی جی دفتر کا گھیراﺅ کر کے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ملازمین نے ڈی جی برطرفی کا بھی مطالبہ کر دیا،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق متنازعہ یونین 'کوپ' کا ہیڈکواٹرز میں ہونے والا احتجاج مکمل طور پر غیر ضروری ہے ،ڈ ی جی سول ایویشن سے یونین 'یو سی اے ای' کے وفد کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوچکی، یو سی اے ای' وفد کی جانب سے سفارشات کوآئندہ سی اے اے بورڈ اجلاس میں پیش کیاجائے گا،شر پسند عناصر انتظامیہ اور 'یو سی اے ای' یونین کے درمیان ہم آہنگی کے ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، نام نہاد احتجاج کے پیچھے شرپسند ذہنیت اور ذاتی مفادات کارفرما ہیں،کچھ شرپسند عناصر ادارے کے خلاف ثابت شدہ جرائم میں ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن