تیل سپلائی میں کٹوتی سے توانائی مارکیٹ میں استحکام آیا، پےوٹن
ماسکو(این این آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی سپلائی میں کٹوتی سے متعلق حالیہ سمجھوتوں سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیل کی پیداوار میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے دونوں ممالک سعودی عرب اور روس نے اپنی پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتی کو اس سال کے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔