طورخم کے قریب 2 روز میں 418 چینی کی بوریاں ضبط
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) طورخم کے قریب دو روز میں 418 چینی کی بوریاں ضبط کر لی گئیں۔. سیکرٹری فوڈ عابد وزیر کے مطابق شہر کے مختلف گوداموں سے چینی مارکیٹ میں لائی گئی ہے۔ چینی کی زیادہ سپلائی کی وجہ سے قیمت میں کمی آ گئی ہے۔ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے ہو گئی ہے۔