• news

کراچی اور پشاورکے سیوریج نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سمیت چار مختلف مقامات سے جمع کئے گئے سیوریج کے پانی میں پولیوکے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہلتتھ نے سیوریج کے پانی میں ٹائپ ون وائلڈ پولیووائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں 17 اگست کو محمد خان کالونی میں سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ امسال کراچی میں یہ دوسرا مثبت نمونہ ہے۔ کلسٹر کے حصے کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور یکم مارچ 2023ءکو افغانستان کے YB3A ڈبلیو پی وی ون وائرس کو ننگرہار بٹی کوٹ میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے جینیاتی طور پر 99 فیصد منسلک ہے۔ یہ ضلع میں 7 اگست سے 13 اگست تک پولیو کے قطرے پلانے کی حالیہ مہم کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس اعتبار سے پاکستان میں 2023ءکیلئے مثبت ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں کی کل تعداد اب 21 ہے۔ دیگر تین نمونے پشاورکے شاہین مسلم ٹاﺅن‘ یوسف آباد اور تاج آباد اور حیات آباد ایک اور 2 کے تھے۔ یہ اس سال ضلع میں ریکارڈ کئے گئے دس مثبت نمونے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن