ای او بی آئی پنشن میں 17 فیصد اضافہ ‘ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیٹ نیوز) نگراں حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نوٹیفکیشن جاری کیا اور بتایا جولائی 2023 سے پنشن کی رقم 17 فیصد اضافے کے بعد 8500 سے 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے پنشنرز کو جولائی اور اگست کے بقایا جات ستمبر کےساتھ ادا کیے جائیں گے۔