• news

صدر علوی کی آئینی مدت ختم، خدمات جاری رکھیں گے

اسلام آباد (عترت جعفری) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جن کی پانچ سال کی آئینی میعاد جمعہ کو ختم ہو گئی۔ بطور صدر اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔ 70 19ءکے بعد وہ چوتھے صدر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی آئینی میعاد کو پورا کیا، اور وہ اس لحاظ سے منفرد بھی ہےں کہ وہ آئےن کے مطابق ہی اپنی ذمہ دارےاں جاری رکھےں گے۔ اس سے قبل ممنون حسین، آصف علی زرداری اور فضل الہی چوہدری اپنی آئینی میعاد مکمل کر سکے تھے۔ جبکہ پرویز مشرف ، غلام اسحاق خان، فاروق خان لغاری، رفیق تارڑ بطور صدر اپنی میعاد کو پورا نہ کر سکے تھے۔ صدر عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک اپنی خدمات کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ نئے صدر کا انتخاب اس وقت ممکن ہوگا جب ملک میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیاں وجود میں آ جائیں گے، اور ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی بننے کے چند ہفتوں کے اندر نئے صدر کا انتخاب ہو جائے گا۔ گزشتہ روز صدر مملکت نے اپنی میعاد کے آخری روز سعودی سفیر سے ملاقات کی، اور کچھ وقت وفاقی محتسب کے فیصلوں کے حوالے سے آنے والے کیسز پر کی بھی سماعت کرتے رہے۔ واضح رہے کہ ان کے سیکرٹری وقار احمد کے تبدےلی کا مسئلہ حل ہو گےا ہے۔ وقار احمد گزشتہ دنوں خاموشی سے ایوان صدر چھوڑ کے چلے گئے۔ ابھی تک صدر کے نئے پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری ارم بخاری ایکٹنگ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن