مقبوضہ کشمیر: تلاشی کارروائیاں ، ایک نوجوان گرفتار، پاکستانی پرچم ملنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران سری نگر سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق محمد یاور رنگریز ساکن فردوس آباد بٹہ مالو کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا گیاہے۔جبکہ مقبوضہ کشمیر کے ادھم پور ضلع میں پاکستانی پرچم برآمد ہونے پر بھارتی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں دھم پور ضلع کے سنیتار گاں میں غباروں سے باندھا پاکستانی پرچم دیکھا گیا ، اطلاع ملنے پر بھارتی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی تا ہم فوج کو اور کچھ نہیں ملا۔ پولیس نے پرچم قبضے میں لے لیا پولیس نے پاکستانی پرچم ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔دوسری جانب جموں شہر سے ایک 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش جموں کے بس سٹینڈ پرجموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی عمارت کے قریب ملی ہے۔دریں اثنا، ضلع راجوری کے علاقے کلدبی میں ایک 80 سالہ خاتون گوما دیوی اپنے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی حریت پسندجماعتوں نے گروپ 20رکن ملکوں پر زور دیا گیاہے کہ وہ نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مودی حکومت پر دبا ڈالیں۔آزادی پسند تنظیموں ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، ریزسٹنس یوتھ فورم جموںوکشمیر، جموں کشمیر یوتھ موومنٹ، جموں و کشمیر جسٹس اینڈ پیس مومنٹ اور نوجوانانِ حریت جموں کشمیر نے اپنے بیانات میںگروپ 20 ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ اس بات کا ادراک کر لیں کہ بھارت نے مذموم مقاصد کے تحت مقبوضہ جموں وکشمیر میں فورم کے اجلاس منعقد کیے۔