• news

11ججوں کیلئے بلا سود 36کروڑ قرض: فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججوں کو بلاسود 36 کروڑ روپے کی قرضے کی منظوری کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ججوں کو بلاسود قرض فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کر رہے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی۔ عدالت نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت ججز کو قرضے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن