پیرس میں یوم دفاع کی شاندار تقریب
صاجزادہ عتیقالرحمن
پیرس میں یوم دفاع کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے چوہدری سلمان اسلم نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ پاک فوج ہے ، اور وطن عزیز کی سربلندی اور تحفظ اولین ترجیح ہے، شہداءہماری قوم کا جھومر ہیں ، شہیدوں کے خون نے قوم کو حیات بخشی ہے۔ تقریب کے میزبان سردار ظہور اقبال چئیرمین بزنس فورم فرانس نے شہداءپاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہے کسی بھی جماعت سے ھوں یا مختلف سیاسی نظریات رکھتے ھوں مگر پاکستان کے پرچم تلے ہم سب ایک ہیں، اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختتلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائیندوں نے قوم کے شہداءاور مسلح افواج کے کارناموں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے قربانیوں اور قومی کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج نے جو کارنامے انجام دئے ہیں ، اس حوالے سے چھ ستمبر پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، مقررین نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ھےاور ھماری فوج کے ھوتے ھوئے کسی کی جرات نھیں کہ وہ پاکستان کو بری نظر سے دیکھے ، تقریب سے مسلم لیگ ن فرانس کے راجہ علی اصغر ، ق لیگ کے چوہدری منیر وڑائچ ، بزنس فورم فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، پیپلز پارٹی کے قاضی عامر ، تحریک انصاف کے یاسر قدیر ، جرنلسٹ فورم فرانس کے ملک منیر احمد ، جسٹس فار کشمیر کے چوہدری ذوالفقار نگیال ، جموں کشمیر فورم فرانس کے نعیم چوہدری ، انٹرنیشنل ہومن رائٹس یورپ کے وقار احمد باجوہ و دیگر مقررین نے شہداءپاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ تقریب میں قومی ترانہ کی د±ھن بجائی گئی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے سبز پرچم اور افواج پاکستان کے لوگو سے سجا کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم دفاع کی اس تقریب میں پیرس کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔