• news
  • image

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قربانیاں دے کر مسئلہ کشمیرزندہ رکھا ہوا ہے

عارف چودھری
کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ ءپاکستان) نے آزاد جموں وکشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی حریت قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ چوبیس اکتوبر 1947 کی آزاد حکومت کا کردار بحال کروا کر مسئلہ کشمیر کو بین الا قوامی سطح پر روشناس کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔بیرون ممالک بسنے والے دو لاکھ سے زائد کشمیری ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے سفیر کی حیثیت سے کشمیری قیادت کی بھرپور معاونت کریں گے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بابائے حریت سید علی گیلانی شہید کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے قربانیاں دے کر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے اسی طرح بیرون ممالک کشمیری تنظیموں، کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کو دنیا کے ایوانوں میں پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ سید علی گیلانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ریاست کی آزادی اور اس کا پاکستان سے مکمل الحاق کروانے کے لئے ہمیں متحد و منظم ہو کر جد و جہد کرنی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہارجموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ ءپاکستان) نے اسلام آباد میں منعقدہ سید علی گیلانی شہید کی دوسری برسی کے موقع پر کشمیر ہاو¿س اور اسلام آباد ہوٹل میں منعقدہ کشمیر کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کانفرنسوں کا اہتمام حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل، کشمیر میڈیا سروس اورجموں وکشمیر لبریشن کمیشن نے کیا تھا۔ ان کانفرنسوں سے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سابق صدر و وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ فاروق حید رخان، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان، سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر و ممبر اسمبلی حسن ابراھیم خان، جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق احمد، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، حریت کانفرنس کے کنویئنرمحمود احمد ساغر، سابق کنوینئرز، وزرائے آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر اور حریت کانفرنس کے تمام اکابرین کے علاوہ جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے عہدیدااران نے شرکت کرکے جہاں سید علی گیلانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا وہیں بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادیءکشمیر کے بعد تارکین وطن کشمیریوں نے جس جذبے اور مہارت سے بین الا قوامی برادری کو کشمیری قوم کا نقطہ ءنظر اور مقبوضہ کشمیر کے حالات سے آگاہی مہیا کی ہے اس پر پوری کشمیری قیادت فخر کرتی ہے اور ہم مستقبل میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک جد وجہد جاری رکھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی آزادی کی تحریک کو ہر سطح پر بھرپور معاونت مہیا کریں گے۔ اس موقع پر تمام کشمیری قیادت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری طور پر بند کروانے اور بھارتی جیلوں میں قید کشمیری قائدین و کارکنان کی رہائی کے لئے سرکاری سطح پر کوششیں کریں اور جہاں بھارت کے غیر جمہوری رویے کو ا±جاگر کریں وہیں عالمی برادری کو باور کروائیں کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق اپنی پر امن سیاسی و سفارتی جدو جہد کررہے ہیں جس کے لئے بین الا قوامی برادری خصوصا اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس، یورپین یونین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنا کردار ادا کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے اپنا دباو ڈالیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن