تعلیم کو ترجیح اول بنا کر ہی نسلوں کو سنوارا جاسکتا ہے:پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ تعلیم کو ترجیح اول بنا کر ہی نسلوں کو سنوارا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ لٹریسی ڈے کی مناسبت سے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ لٹریسی ڈے تعلیم کی اہمیت اور اسکے فروغ کی تحریک پیدا کرتا ہے۔ شہریوںکو پڑھالکھا بنانے کیلئے انفرادی و اجتماعی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ خانہ بدوشوں اور اقلیتی برادری کے بچوں اور مراکزبرائے تعلیم بالغاں عام ہونے چا ہییں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔