بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز غریب عوام کےساتھ نا انصافی ہے:شہزاد احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد احمد ہنجرا نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے سے عوام بدحالی کا شکار ہو چکی ہے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز غریب عوام کے ساتھ شدید زیادتی اور نا انصافی ہے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔