• news

افغانستان : پانی کے بہتر انتظام، کنٹرول کےلئے 137 منصوبوں پرکام کا آغاز

کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغانستان حکومت پانی کے بہتر انتظام اور کنٹرول کے لیے متحرک ہے۔ ڈیموں اور دریاو¿ں پر مختلف منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ وزارت پانی و توانائی کے ترجمان مطیع اللہ عابد کے مطابق حکومت نے پانی کے بہتر انتظام اور کنٹرول کے لیے 411 منصوبوں پر عمل در آمد کا عزم کیا ہے۔ ان منصوبوں میں سے 137 پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جن میں شاہ توت ڈیم، للندر ڈیم، سروبی ڈیم فیز2، باغ درہ اور شاہ عروس ڈیم پر کام مکمل کر دیا گیا ہے۔ ان ڈیموں میں محفوظ پانی کابل کے شہریوں کی ضروریات کے لیے کافی ہے۔ مطیع اللہ عابد کے مطابق شاہ عروس ڈیم کا 97 فی صد کام ہو گیا ہے، آئندہ سال مکمل کر دیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن