گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے مسلم لیگی رہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا کی ملاقات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے مسلم لیگی رہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے اپنے بیٹے چوہدری محمد احمد مدثر سلطان اور محمد قاسم سیٹھی کے ہمراہ گورنر ہا¶س لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے مثبت اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، انشاءاللہ مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا، انہوں نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) مثبت، تعمیری اور اصول پسندی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔