حافظ آباد مےں مےن سےورےج لائن کی بندش،علاقہ مکےن سراپا احتجاج
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد مےں مےن سےورےج لائن کی بندش سے ٹےچرز کالونی اور بجلی محلہ گندے پانی مےں ڈوبنے کے بعد جوہڑ مےں تبدےل ہوگےا جس پر علاقہ مکےن سراپا احتجاج بن گئے۔گزشتہ دوروز سے مےن سےورےج لائن بند ہونے کی وجہ سے بجلی محلہ اور ٹےچرز کالونی کی اکثرگلےوں مےں نہ صرف کئی کئی فٹ پانی گندا پانی کھڑا ہوہے بلکہ گٹر ابلنے سے تعفن بھی پھوٹ رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکےن اپنے گھروں مےں بند ہوکررہ گئے ہےں جبکہ ےہ گندا پانی کئی گھروں مےںبھی داخل ہورہاہے لےکن مےونسپل کمےٹی کا عملہ تاحال مےن سےورےج لائن کو چالو نہیں کرسکا ہے جس پر علاقہ مکےنوں نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کےا ہے کہ مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے،یاد رہے اس علاقے میں مسلم لےگ ن کا ضلعی سےکرٹرےٹ بھی واقع ہے ۔