• news

سری لنکا، بنگلہ دیش آج مدمقابل، کولمبو میں بادلوں کے ڈیرے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کولمبو میں ایک ہفتے بعد بارش رک گئی، دھوپ نکل آئی۔کولمبو کے پریم داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں گراونڈ کو خشک کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ۔پریم داسا کرکٹ سٹیڈیم کی پچ سے ایک ہفتے بعد کوورز ہٹا دئیے گئے۔گراونڈ سٹاف سوپر ساپر کی مدد سے گراونڈ کو خشک کرنے میں مصروف رہا ۔پریم داسا سٹیڈیم کا سٹاف انکلوژرز کی صفائی کرنے میں مصروف رہا ۔کولمبو میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے کیوریٹرز اور گراونڈ اسٹاف گراونڈ پر کام نہیں کرسکا تھا۔سری لنکا میں ایشیا کرکٹ کپ کے سپر فور مرحلے کا آغازآج 9 ستمبر سے ہوگا۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دن اڑھائی بے مد مقابل ہونگی ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ 10 ستمبر کو پریم داسا سٹیڈیم میں کل دن اڑھائی بجے کھیلا جائےگا۔سری لنکا میں شدید بارشیں جاری ہیں اور سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ کا فائنل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کا ریزرو ڈے بھی ہو گا، اگر 10 ستمبر کو میچ مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا گیا تھا۔اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچ کھیلنا ہوں گے کیونکہ بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔اگر پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث 11 ستمبر کو بھی نہیں ہوتا اور سری لنکا اور بھارت کا 12 ستمبر کو شیڈول میچ بھی بارش کے باعث واش آوٹ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا اور دوسری فائنلسٹ ٹیم کا چناوٹاس پر ہو گا۔ایشیا کپ کا 17 ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کی صورت میں دونوں فائنلسٹ ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پائیں گی۔کولمبو میں مسلسل تیز بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچز سمیت فائنل کا انعقاد بھی خطرے میں ہے ڈی جی موسمیات سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل کو میچز نہ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ لنکن دارالحکومت اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے تاہم اے سی سی کے صدر جے شاہ میچز اسی جگہ کرانے پر بضد ہیں۔کولمبو جہاں ایشیا کپ فائنل سمیت 6 میچز شیڈول ہیں تاہم موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب ڈی جی موسمیات سری لنکا نے بھی اے سی سی کو ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں نہ کرانے اور کہیں اور منتقل کرنے کا صائب مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن