کویت نے پولیس افسروںپر 7 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی
کویت سٹی (این این آئی)کویتی وزارت داخلہ نے پولیس افسران اور ملازمین کے سات ممالک ایران، یمن، افغانستان، لبنان، شام، عراق اور سوڈان کے سفر پر جانے سے روک دیا ہے۔ تاہم اپنے اقارب کو بچانے کے لیے وہاں کا سفر کرنا چاہیں تو انہیں پیشگی اجازت لینا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی وزارت دفاع نے 2011 میں ہونے والی بدامنی کے واقعات کے پس منظرمیں اسی طرح کا فیصلہ جاری کیا تھا۔