• news

نوابشاہ،لاک اپ سے 3 ملزم کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرار

نوابشاہ (این این آئی)نواب شاہ کے دوڑ تھانے کے لاک اپ سے 3 ملزمان کانسٹیبل کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نواب شاہ کے مطابق مفرور ملزمان کی گنے کے کھیت میں موجودگی کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔غفلت برتنے پر ایس ایچ او دوڑ تھانہ سمیت 5 اہلکار معطل کر دیے۔ایس ایس پی نواب شاہ نے بتایا ہے کہ چہلم کے جلوس کے سبب ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار نواب شاہ میں تعینات تھے۔

ای پیپر-دی نیشن