• news

صحت کارڈ پروگرام کے تحت سرگودھا کے صحافی کا کا میاب آپر یشن ہوا، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمداللہ، وزیراعظم شہباز شریف کے صحافیوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے پہلے صحت کارڈ پروگرام کے تحت سرگودھا سے سینئر صحافی اسجد منیر صاحب کا دل کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے صحافی ہیں جنہیں ہیلتھ کارڈ کے تحت نجی ہسپتال میں جدید ترین علاج کی بہترین سہولت ملی ہے جس کی تمام ادائیگی ہیلتھ کارڈ سے ہوئی ہے۔ آج میرے لئے بہت خوشی کا دن ہے۔ فنکاروں اور صحافیوں کی صحت کے تحفظ کا مقصد تعبیر میں ڈھل گیا ہے۔ اسجد منیر اور ان کے اہل خانہ کو مبارک پیش کرتی ہوں۔ دعا ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر بطور صحافی اپنی پیشہ ورانہ خدمات دوبارہ ادا کریں۔ آمین 

ای پیپر-دی نیشن