نارووال:بنیادی مرکز صحت میں سانپوں کا جوڑا گھس آیا‘ ریسکیو اہلکار نے پکڑ لیا
نارووال(این این آئی)بنیادی مرکز صحت میں خطرناک سانپوں کا جوڑا گھس آیا جس سے عملے اور مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ کے نواحی گاﺅں فتح پور افغاناں کے بنیادی مرکز صحت میں دوپہر کے وقت چار سے پانچ فٹ لمبے خطرناک زہریلے سانپوں کا جوڑا گھس آیا۔