مالی: وسکریت پسندوں کے حملے، 15 فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک، 50 دہشتگرد مارے گئے
بماکو(این این آئی)شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں کے حملوں میں 15 فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ اور ایک کشتی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہو گئے، جس کشتی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا وہ ٹمبکٹو شہر اور بامبا میں فوجی کیمپ کے قریب واقع تھی۔حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔حکومت نے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا۔