• news

لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاءکی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاءکی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کردیا۔ لائف ممبرشپ فیس3ہزار سے بڑھا کر 10ہزار روپے، ویزہ لیٹر فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 3 ہزار روپے، سٹینڈنگ سرٹیفکیٹ فیس 1ہزار سے 3 ہزار، تجربہ سرٹیفکیٹ 1ہزار ، آرمڈ لائسنس فیس 500 سے 1ہزار، این او سی برائے ممبرشپ فیس 500 سے ایک ہزار، ڈوپلیکیٹ لائف مبر شپ فیس 100 سے 500روپے کردی۔ مبرشپ آئی ڈی کارڈ فیس 200سے 500روپے کردی۔ وکلاءنے فیسوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن