شادی کی سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو چاند پر پلاٹ کا تحفہ دےدیا
کولکتہ(نیٹ نیوز) شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر شوہر نے بیوی کو چاند پر پلاٹ خرید کر دےدیا۔ ریاست مغربی بنگال کے ضلع جھرگرام کے رہائشی سنجے مہاتو نے چاند پر ایک ایکٹر زمین 10 ہزار روپے میں خرید کر اپنی بیوی کو تحفے میں دےدی۔ سنجے کے مطابق اہلیہ سے چاند لا کر دینے کا وعدہ کیا تھا ۔