شمالی کوریا نے پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ کر دی
پیانگ یانگ (اے پی پی)شمالی کوریا نے پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ کر دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی آف کوریا( ڈبلیو پی کے) اور صدر کم جونگ ان نے ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز کو لانچ کیا ۔آبدوز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کم جونگ ان نے کہا کہ یہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس آبدوز شمالی کوریا کی بحریہ میں اپنا جنگی زیر سمندر مشن انجام دے گی ۔ صدر کم جونگ ان نے بحریہ کو ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں سے لیس اور زیر آب جہازوں کی منتقلی میں اضافے کی ہدایت کی ۔