• news

فیروز والہ: 2 خانہ بندوش بہنیں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

 فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ قلعہ بھٹیانوالہ میں خانہ بدوش اللہ رکھا کی دو نو عمر بیٹیاں زینب آٹھ سالہ اور آمنہ اللہ رکھا 10 سالہ اپنے رشتہ دار لڑکیوں اور لڑکوں کے ہمراہ قریبی مچھلی تالاب میں کھڑے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ شہریوں اور ریسکیو کے عملہ نے جدوجہد کر کے دونوں سگی بہنوں کی نعشیں پانی سے نکال لیں۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال بھجوا دیں۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایک اطلاع کے مطابق دونوں بچیاں گھر سے اچانک لاپتہ ہوئیں جن کی لاشیں ویران مچھلی فارم کے پانی والے تالاب سے ملیں۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن