پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ،ذرائع کے مطابق ان کا استعفیٰ وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہوچکا ہے۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے،واضح رہے کہ فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی،پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔190 ملین پانڈ سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں سکتا ،پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی تعطل میں چلی گئی، نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔