• news

گلگت بلتستان میں امن و یکجہتی کےساتھ رہنے کی ضرورت ہے، عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے عوام کو امن و یکجہتی کے ساتھ معاشرے میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں امن و یکجہتی کے ساتھ رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نماز جمعہ کے خطبے میں امن و یکجہتی کا درس دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف مسلسل منظم سازشیں کررہا ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں نماز جمعہ میں شریک نمازیوں نے ہاتھ اٹھا کر خطیب بادشاہی مسجد کی باتوں پر عمل کرنے کا اعادہ کیا۔ مولانا عبدالخبیر آزادنے کہا کہ تمام علماءکی جانب سے امن و امان اور ملی یکجہتی کیلئے متفقہ فتوی دیا گیا ہے جس کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،مفتی اعظم پاکستان نے بھی متفقہ فتوی میں امن و استحکام کو عام کرنے کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معاشرے میں برداشت اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن