• news

سائفر گمشدگی کیس،عمران‘ شاہ محمودکی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی,یاد رہے کہ دو روز قبل بھی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں ملزمان کی در خواست ضمانتوں کی سماعت میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوتھہ، خالد یوسف اور علی بخاری پیش ہوئے تو تو عدالتی عملے نے بتایا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں وہ ابھی چھٹی سے واپس نہیں آئے ہیں ۔بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن