• news

محمد خان بھٹی نے شریک ملزموں سے مل کر غیرقانونی سکیمیں منظور کرائیں: نیب رپورٹ

لاہور(خبرنگار) سرکاری ٹھیکوں میں پرویز الٰہی ، مونس الٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف نیب کی کک بیکس کی تحقیقات ، نیب رپورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی نے شریک ملزموں سے ملکر غیر قانونی سکیمیں منظور کرائیں، من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے گئے،محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے۔محمد خان بھٹی نے شریک ملزمان سے ملکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ،محمد خان بھٹی نے من پسند افسران کو گجرات میں تعینات کرا کے فوائد لیے۔ سابق پرنسپل سیکرٹری پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر محمد خان بھٹی سے ہونے والی تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن