منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقلی کے دوران فرار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز ہسپتال ایمبولینس میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایئر پورٹ سے نکلنے کے بعد فرار ہو گئے۔ مشتبہ مریض کوائف فارم ساتھ لیکر فرار ہوئے ہیں‘ تاہم فرار ہونے والوں میں رحمان طارق‘ علی حمزہ‘ ذوالقرنین اور نعیم شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے مشتبہ منکی پاکس مریضوں کے فرار پر خاموشی اختیار کر لی۔ منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو لیبیا سے خصوصی پرواز سے لایا گیا تھا۔ لیبیا سے بے دخل پاکستانیوںکو 8 ستمبر کی رات خصوصی فلائٹ سے لایا گیا تھا۔