ایشیا کپ سپر 4مرحلہ:پاکستان، بھارت آج پھر مدمقابل، بارش کا قوی امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔میچ دن اڑھائی بجے سری لنکن شہر کولمبو میں کھیلا جائےگا۔ میچ کے دوران 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم صبح کولمبو میں سورج نکلا رہا ۔ پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل نے ریزرو ڈے بھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر پاکستان اور بھارت کا میچ آج نہیں ہوتا تو اگلے روز مکمل کیا جائےگا۔پاکستان نے بھارت کےخلاف میچ کیلئے اپنے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان بھارت کےخلاف اسی ٹیم کےساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کےخلاف آخری میچ کھیلا تھا۔بابر اعظم کپتان ‘شاہین آفریدی، نسیم شاہ ‘ حارث رو¿ف‘ فہیم اشرف ‘نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد ‘ سلمان علی آغا‘ فخر زمان، امام الحق‘محمد رضوان شامل ہیں۔