پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 22 رہنماﺅں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی استدعا
لاہور(خبرنگار) سانحہ 9 مئی کیس،پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہنوں علیمہ خان،عظمیٰ خان سمیت 22 پی ٹی آئی رہنماﺅں کی جائیدادیں اور اکاو¾نٹس ضبط کرنے کی استدعا کر دی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر تفتیشی ٹیم کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے ایف بی آر، کمشنر لاہور اور سٹیٹ بنک سے ملزمان کی جائیدادوں اور بنک اکاو¾نٹس کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے خط بھی لکھ دیا ہے۔