کمشنر کاگنگا رام ہسپتال سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں کا دورہ
لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا۔ میٹرو بس حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کا بہترین علاج معالجہ ہو رہا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کا علاج جاری ہے۔ پنجاب حکومت نے حادثے کی انکوائری کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔جبکہ کمشنر لاہور نے گزشتہ روز شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورہ کیے۔زیر تعمیر اکبر چوک فلائی اوورز، خالد بٹ چوک انڈرپاس اور شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ 31 میں سے 29 پیئرز مکمل، 31 میں سے 26 ٹرانسمز بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔فلائی اوورز کے 66 میں سے 51 گرڈرز مکمل، بقیہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبے سے منسلک تمام 10 یوٹرنز مکمل کر لیے گئے ہیں۔