مراکش میں زلزلہ ،پورا ملک برادر اسلامی ملک کےساتھ ہے:فردوش عاشق اعوان
لاہور (نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مراکش میں زلزلے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں نے انسانیت کو سوگوار کر دیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اور استحکام پاکستان پارٹی برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ پر نظر ثانی کی درخواست خوش آئند ہے۔ وزارت قانون نے اپنا قانونی حق استعمال کیا ہے۔ اس ایکٹ پر سپریم کورٹ کا 11 اگست کا فیصلہ جمہورت پہ قدغن ہے۔ انصاف کے رستے کو مسدود اور وسعت کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔ امید ہے سپریم کورٹ نظر ثانی کی درخواست پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے گے۔