90 دنوں کے اندرانتخابات کروانے کا شیڈول جاری کیا جائے:عابد حسین
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا موجودہ حکومت ختم ہونے سے لیکر آج کے دن تک یہی مطالبہ ہے کہ آئین میں درج 90 دنوں کے اندر،اندر ملک میں نئے انتخابات کروانے کا شیڈول جاری کیا جائے مگر پیپلز پارٹی مخالف قوتیں اس مطالبے سے توجہ ہٹانے کیلئے ہماری ہی لیڈر شپ کے خلاف پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔